مچھ: چیف آف بولان سردار رب نواز کرد نے خضدار میں قبائلی رہنماء رئیس شفقت کرد کے گھر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو قبائلی رسم ورواج کے عین برعکس قرار دیا۔
انھوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ خضدار میں قبائلی رہنماء رئیس شفقت کرد کی رہائش گاہ پر گزشتہ شب مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واقعہ کو بلوچ اور قبائلی روایات کے برعکس اور بزدلانہ قرار دیتے ہیں۔
ایسے منفی اقدام علاقے کی امن وامان کو خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے انہوں نے کہا کہ رئیس شفقت کرد کے گھر پرفائرنگ چادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی ہے جو کسی بھی طرح مناسب عمل نہیں ہے انھوں نے خضدار پولیس سے مطالبہ کیا کہ قبائلی رہنماء کے گھر پر حملے میں ملوث ملزمان کو فلفور گرفتار کیاجائے تاکہ علاقے کی امن وامان کو برقرار رکھا جاسکے۔