کوہلو: نیشنل پارٹی کوہلو کے زیر اہتمام شہید کوہستان بابو بنگل مری کی ساتویں برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی ڈگری کالج کوہلو میں شہید کی برسی کی مناسبت سے تقریب کااہتمام کیا گیا جہاں نیشنل پارٹی کے صوبائی اور ضلعی رہنمائوں ،عہدیداران اور پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے تعزیتی پروگرام میں شہید بابو بنگل مری کی قربانی اور شہادت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اس موقع پرنیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر غلام محمد ،سینئر رہنماء وضلعی صدرچیئرمین محراب بلوچ ، ضلعی جنرل سیکرٹری وڈیرہ علی نواز مر ی ، مرزا غالب ، عرض بلوچ،صدیق کھیتران ودیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا شہید کوہستان بابو بنگل مری کی قربانیوں اور ان کے شہادت کے مناسبت سے آج کے دن ہم اکھٹے ہوئے ہیں ہم ان کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے طبقاتی نظام اور قومی حقوق کی دفاع میں اپنے جان کا نذرانہ پیش کیا مگر اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے شہید بابو بنگل مری کا نظریہ ہمارے لیے مشغل راہ ہے طبقاتی نظام کا خاتمہ اور کوہلو کے عوام کو بنیادی حقوق کے حصول کیلئے شہید نے اپنی پوری زندگی جدوجہد کی ہمیں مل کر شہید کے نظریہ کو آگے لے کر جانا ہوگا تاکہ تمام طاقتور قوتوں کا مقابلہ کرکے۔
اپنے حقوق حاصل کئے جاسکے صوبے میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف ہر سیاسی پلیٹ فارم کو استعمال کرکے عوام میں شعور کو اجاگر کریں گے کوہلو کا عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں ایک ہی ووٹ کے فرق سے ممبران اسمبلی میں منتخب ہوتے ہیں ہمیں نیشنل پارٹی کے ورکرز اس پیغام کو پھیلانا ہوگا تبدیلی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہم اس فرسودہ نظام کے خلاف نہیں نکلتے ۔
جس نظام میںتعلیم پینے کی صاف پانی, صحت کے سہولیات کا فقدان سڑک ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوں ان تمام مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ جمہوری سیاست ہے نیشنل پارٹی تمام نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شرکت کی دعوت دیتی ہے تاکہ ہم مل کر اپنے بچوں کی مستقبل کو سنوار سکیںشہیدوں کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ہے شہید انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی مفادات اور عوام کی حقوق کی دفاع کیلئے اپنے جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔
ان کے قربانیوں کو تاریخ کے سنہرے الفاظ میں لکھائے جائے گا کوہلو کے عوام کی نیشنل پارٹی کے منشور سے جڑنا اور اسکی پرچار کرنا قابل فخر ہے نیشنل پارٹی کے اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے نیشنل پارٹی ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی نمائندہ پارٹی رہی کوہلو کے عوام میں شعور اجاگر کرنے میں پارٹی کی اہم کردار رہی ۔ پارٹی نے ہمیشہ کوہلو کے عوام کی بنیادی مسائل قلت آب, لوڈشیدڈنگ اور صحت کے مسائل کو حل کرنے کے حق میں آواز اٹھایا کوہلو نیشنل پارٹی کا گڑھ بن چکا ہے۔
محراب بلوچ کے کاوشوں سے کوہلو کے لوگ نیشنل پارٹی کے نظریہ جوڑکر اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں اور علاقے میں نیشنل پارٹی نے پارلیمانی سیاست کا پلیٹ فارم دیا اور لوگوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کیا ہے۔