کراچی: لیاری عوامی محاذ کے ترجمان نے اپنا جاری کردہ بیان میں کہا کہ 12 مارچ بروز جمعہ بعد نماز مغرب لیاری عوامی محاذ کی جانب سے سانحہ جھٹ پٹ مارکیٹ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا جس کے سلسلے میں بزنجو چوک چاکیواڑہ میں ایک تقریب منعقد کی جائیگی اور شہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیگی۔
انہوں نے مزید کا کہ جھٹ مارکیٹ کا سانحہ لیاری کی تاریخ کا سب سے بڑا دردناک سانحہ ہے جسے کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا سال 2014 میں گینگسڑوں کی لڑائی میں خواتین و بچوں کے لہو کے ساتھ آگ و خون کی ہولی کھیلی گئی
اس وقت یہاں کی صوبائی اور وفاقی حکومت مکمل طور پر امن و امان بحال کرنے میں ناکام رہی جبکہ اس درد ناک سانحہ میں 20 سے زائد خواتین و بچے شہید ہوئے اور پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ لیاری عوامی محاذ نے لیاری کے غیور عوام مرد و خواتین سے اپیل کی کہ اس تقریب میں شامل ہوکر اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔