|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2021

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے سامنے پی ٹی ائی کے مشتعل کارکنوں نے پی ایم ایل ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال سابق وزیر اعظم مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی سینیٹر مصدق ملک اور مریم اورنگ زیب کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انکے ساتھ غیر مہذب رویہ اور انکی بے عزتی کو کسی صورت برداشت نہیں کرر سکتے یہ سب کچھ وزیر اعظم عمران خان کے کہنے ہر ہوا ہمیں رسواء اور ہماری پگڑی کو ہاتھ لگانے والوں کو انجام قریب ہے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ن شریفوں کی جماعت ہے ہم صبر و تحمل اور شرافت کا دامن کھبی نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم اور انکی پوری جماعت نے ملک میں گالی گلوچ جھوٹ اور بدماشی کا کلچر پروان چھڑہایا قوم کی نمائندہ اسمبلی کے سامنے اس طرع کے شرمناک واقعہ سے اسمبلی اور قوم کی توہین ہوئی ہے وزیر اعظم اس واقعہ پر ہمارے رہنماوں سے معافی مانگیں ہم نے اپنے کارکنان کو مشتعل ہونے سے روکھا ہے ورنہ اینٹ کا جواب پھتر سے دینے کی طاقت بھی رکھتے ہیں ہمارے پاس پورے ملک میں اسٹریٹ پاور موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعتماد کو پوری قوم اور پی ڈی ایم نے مسترد کردیا ہے وزیر اعظم نے خود کہا کہ میرے پارٹی کے سولا اراکین بکے ہیں لیکن اسکے باوجود انہی اراکین سے اعتماد کا ووٹ لیکر وزیراعظم کے اصول پسندی کہاں دفن ہوئی انہوں نے کہا کہ جعلی اور سلیکٹیڈ حکومت کا انجام قریب ہے پی ڈی ایم کا آج اٹھ مارچ کو سندہ ہاوس میں ہونے والا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

سینٹ و ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کو حتمی شکل دی جائیگی 26 مارچ کے پلان سمیت تحریک عدم اعتماد لانے جیسے اہم امور کو بھی آخری شکل دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرول کی نرخوں میں جلد اضافہ کرنے والی ہے جس سے مہنگائی کا ایک اور سیلاب ائیگا ۔