|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2021

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما عبدالشکور مری نے اپنے بیان میں گزشتہ روز اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں پرپی ٹی آئی کے ورکروں کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سیاست سے شائستگی ختم کر دی گئی ہے قومی روایات کو بھی پامال کیاجارہا ہے انہوں نے سیاسی خواتین اور سابق وزیر اعظم پر اس طرح حملے اور بدتمیزی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے اس سلسلے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا توتمام سیاستدانوں کو ان گھٹیا حرکتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا نظریاتی و سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر کسی پر اس طرح حملے کرنا خواتین پر تشدد کرنے کی قومی و اسلامی روایات اجازت نہیں دیتیں ۔ اختلاف جمہوریت کا حسن ہے مگر اختلافات کی آڑ میں تشدد اور بد تہذیبی افسوسناک عمل ہے ۔

حکومتی جماعت کو بے بنیاد دلیلیں دینے کی بجائے کھل کر ایسے اقدامات کی مذمت اور ورکرز کی تربیت پر توجہ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی موجود گی میں ہلڑ بازی اور سیاسی قائدین پر حملے افسوسناک عمل ہے۔

پولیس کو بھی انکو روکنا چاہئے تھا اور شر پھیلانے والوں کو گرفتار کرنا چاہئے تھا مگر پولیس و دیگر سیکورٹی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔