قلات: بلوچ اسٹوڈنٹس آر گنائزیشن ہی ہماری سیاست کی بنیاد ہیں بلوچ نوجوان بی ایس او میں ستون کا کردار ادا کرتے ہیں قلات میں تھری جی کے بندش کی پر زور مزمت کرتے ہیں تھری جی کو اگر فوری طور پر بحال نہیں کیا گیا تو بی ایس او شدید احتجاج کریگی بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے سلیکٹڈ صوبائی گورنمنٹ نے تعلیم سمیت دیگر ملازمتوں میں نوجوانوں کی حق تلفی کی ہے۔
بلوچ نوجوان بی ایس او میں شامل ہو کر بلو چ سٹوڈنٹس آر گنائزیشن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں بی ایس او کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو جدید تعلیم سے روشناس کرانا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلوچ اسٹوڈنٹس آر گنائزیشن کے چیئر مین جہانگیر بلوچ آر گنائزر صمند بلوچ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل نے مقامی ریسٹ ہائوس میں بی ایس او کے جنرل باڈی کے اجلاس اور بی ایس او کی ضلعی کابینہ کے تشکیل کے بعد پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام بلوچ لیڈران کا یکجا ہو کر جدوجہد کرنا ناگزیر ہو چکا ہے بلوچ قوم ہزاروں مسائل کا شکار ہیں اور ان مسائل میں روز بہ روز مزید اضافہ ہوتا جارہا ہیں ان مسائل کے حل کے لیے بلوچ قوم کو یکجا ہونے کے ساتھ معیاری تعلیم کے حصول کے لیے بھی کوششیں تیز کرنی ہو گی انہوں نے کہا کہ تاریخی شہر قلات میں اس جدید دور میں تھری جی نیٹ ورک کی بندش سے طلباء کو حصول تعلیم میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہیں۔
اگر تھری جی کو فورا بھال نہیں کیا گیا تو بی ایس او شدید احتجاج کریگی انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت میں ہر طرف کرپشن کا بازار گرم ہے ہرجگہ میرٹ کو پامال کر کے نوجوانوں کی حق تلفی کی جارہی ہیں جو کہ قابل مزمت ہے انہوں نے کہا کہ بی ایس او کا بنیادی مقصد بلوچ نوجوانوں کو جدید تعلیم کی طرف راغب کرنا ہیں کتاب اور قلم کے زریعہ سے ہی ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔
اس موقع پر انہوں بی ایس او کے ضلعی نو منتخب کابینہ صدر ثناء بلو چ سینئر نائب صدر محمد ثاقب بلوچ جونیئر نائب صدر بشیر بلوچ جنرل سیکریٹری نصر اللہ بلوچ ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالماجد بلوچ جوائنٹ سیکریتری محمد عالم بلوچ انفارمیشن سیکریٹری ظہیر بلوچ کو مبارک باد دیتے ہو ئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ بی ایس او کا پیغام گھر گھر پہنچائے گی اور بلوچ نوجوانوں کو بی ایس ا و کے پلیٹ فارم پر یکجا کریگی۔