ڈیرہ مراد جمالی: کچھی کینال کی عدم تکمیل سمیت ڈیرہ مراد جمالی کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے کیخلاف جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحکیم انقلابی کی قیادت میں دیگر پارٹیوں نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن، بی این پی ،جے یو پی نورانی،مستری مزدور یونین، بی این پی عوامی اورسماجی رہنما حق نواز بگٹی کے ہمراہ قائم کی جانے والی احتجاجی کمیپ کو 12 روز بعد ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہرشہزاد سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیاگیا۔
مذاکراتی ٹیم میں جے یو پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحکیم انقلابی، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرجاگن خان مغیری، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر خان جان بنگلزئی،رسول بخش عمرانی، سماجی رہنما حق نواز بگٹی جے یو پی نورانی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری مولانا رستم علی، بی این پی عوامی کے جاوید احمد رند،وڈیرہ میرخالد لہڑی،وڈیرہ برکت علی مینگل، کامریڈ کریم مینگل،کامیریڈ نورپندرانی، جے یو پی کے ضلعی صدرغلام مصطفی کورار۔
حافظ دوست محمد،ذاکر حسین رند سمیت دیگرموجود تھے مذاکرات کے موقع پراسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی حدیبیہ جمالی صاحبہ، تحصیلدار بہادرخان کھوسہ بھی موجود تھے کامیاب مذاکرات کے بعد علامہ عبدالحکیم انقلابی نے دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہرشہزاد کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ہم نے 12 روزہ سے جاری اپنااحتجاج کوختم کرنے کااعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے سامنے ہم نے کچھی کینال منصوبہ کی عدم تکمیل، الاٹمنٹ پالیسی پر عملدرآمد،سیوریج سسٹم کی بحالی،قبرستان کے زمین مختص کرنے،ٹماٹر کارخانہ،میڈیکل کالج کے قیام سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ اوردیگر بنیادی مسائل کو اٹھایاجس پرڈپٹی کمشنرنصیرآباد اظہرشہزاد نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ کچھی کینال کے منصوبے سمیت دیگر عوامی مفاد عامہ کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچایاجائیگا ۔
اوربہت جلد کچھی منصوبہ کے آفیسران کیساتھ اجلاس بھی کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ مذاکرات خوشگوارماحول میں ہوئے اورجو ہمارے مطالبات تھے ان پرتفصیل سے بات چیت کی گئی اگر ہمارے مطالبات پرکوئی نظر ثانی نہ کی گئی۔
تو پھرسے ہم اپنااحتجاجی تحریک کا بھر پورانداز میں آغازکرینگے انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی وسماجی تنظیموں کے قائدین سمیت علاقائی قبائلی شخصیات،معتبرین ومعززین اورمقامی زمینداروں کاشکرگزارہوں جہنوں نے احتجاجی کمیپ میں پہنچکر اپنی اپنی جانب سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا اورہمارے احتجاجی تحریک میں تعاون کیا۔