|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2021

خاران: سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ ڈیمز کی ضرورت ہے گروک اسٹوریج ڈیم سے علاقے میں زرعی انقلاب آئے گا ان خیالات کا اظہار انھوں خاران میں زیر تعمیر گروک اسٹوریج ڈیم کے دورے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر علاقائی معتبرین موجود تھے عبدالقادر بلوچ کو گروک ڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اس موقع پر گروک ڈیم کے انجینئرز نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیم کا معیاری بنیادوں پر جاری ہے گروک ڈیم بڑی ڈیم ہونے کے باعث اپنی بڑی افادیت رکھتی ہے عبدالقادر بلوچ نے گروک ڈیم کے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ ڈیمز کی ضرورت ہے۔

ہم نے اپنے دور میں مفاد عامہ سیمتعلق خاران میں گروک ڈیم کے ساتھ واشک اور شمسی ڈیم بناپ پر کام شروع کروایا جنکی تفصیل سے علاقے میں زرعی انقلاب آئے گا علاقے میں روزگار کے مواقع میسر ہونے سمیت معشیت پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے لوگوں کے غیر آباد زمینات آباد ہونگے ۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا اجتماعی اور پائیدار منصوبوں سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم صحت بجلی، زراعت کے شعبوں پر توجہ دینے سمیت روڈز اور ڈیمز کی مذید پروجیکٹس کی ضرورت ہے جس سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔