تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر میجر جمیل احمد دشتی دشتی ہاؤس سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس میں بی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ بھی شریک تھے جبکہ اجلاس کی کارروائی بی این پی ضلع کیچ کے جنرل سیکریٹری نصیر احمد گچکی نے سر انجام دیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے کابینہ کا اجلاس موجودہ سیاسی و علاقائی صورتحال اور تنظیمی امور زیر بحث لائے پارٹی اور عوامی مفاد عامہ کیلئے بہت سے اہم فیصلے زیر غور لائے گئے اجلاس میں تمام تحصیلوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ جلد سے جلد اپنے یونٹ سازی مکمل کریں تاکہ تمام تحصیلوں کے نئے انتخابات کئے جاسکیں اور مرکزی کونسل سیشن کی تیاری بڑی تیزی سے ہو سکے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ بی این پی بلوچستان کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے جو جمہوری طرزِ جدوجہد سے مکمل یقین رکھتی ہے اور عوام کے سیاسی مسائل کو تمام پارٹیوں کی ساتھ مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کرتی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں کیچ کی سطح پر آل پارٹیز الائنس کے ساتھ تمام عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل اور مشاورت کیلئے آل پارٹیز الائنس کے اجلاسوں میں نصیر احمد گچکی کی سربراہی میں شریک ہونگے۔
ضلعی انفارمیشن سیکرٹری شئے ریاض احمد، سید جان گچکی، نصیر احمد بگی آل پارٹیز الائنس میں بی این پی کی نمائندگی کریں گے۔اجلاس میں بلوچستان اور علاقائی گمبیھر صورتحال پر تشویش کا اِظہار کیا گیا اور کہا کہ ضلع کیچ میں بے روزگاری ایک خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے ۔
تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر ذہنی طور پر الجھن کے شکار ہیں حکومت کی طرف سے کوئی خاطر خوا پیش رفت نہیں کیا جا رہا ہے اسی طرح کیسکو کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے لوگ نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔
امن و عامہ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے چیجس میں چوری ڈکیتی سرے تمام ہوکر بیگناہ لوگوں کو تنگ کرنا ایک رواج بن چکا ہے جو موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔