|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2021

اوستہ محمد: جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی ڈیرہ اللہ یار پہنچ گئے ، جہاں جمعیت علما اسلام کے رہنمائوں نے ڈیرہ اللہ یار زیرو پوائنٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا اور جلوس کی شکل میں لہڑی ہائوس لایا گیا جہاں ان کے اعزاز میں جمعیت علما اسلام ضلع جعفرآبادکے سابق جنرل سیکر ٹری میر غلام رسول لہڑی کی جانب عشایہ دیا گیا۔

اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے پالمیانی رکن حافظ خلیل احمد سارنگزئی، ایم پی اے اصغر ترین، جمعیت علما اسلام کے سابق ضلعی امیر مولانا عبدالقیوم حیدری، میر منظوراحمد پندرانی مولانا حفیظ اللہ لاشاری مولانا عزیزاللہ بھنگر مفتی عبدالکریم لہڑی ،عبد السلام چایڈیو میر احمد مینگل عطا اللہ مینگل و دیگر موجود تھیاس موقع پر مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم نے سلیکٹڈ حکومت کو کر رکھ دیاہے۔

ووٹ چور حکومت جعلی عدم اعتمادوں کے ذریعے ہرگزنہیں بچ سکے گی اب سیحکومت کی ٹانگیں ہلنے لگی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں مولانا حیدری نے کہاکہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے البتہ حکومت اپنی ایڑھی چوٹی کی زورلگارہی ہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہوں۔

مگر پی ڈی ایم ایسی جماعتوں کا مرکب ہے جس میں لالچ نام کا نام و نشان تک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران حکومت مزید آکسیجن نہ ملنے کی صورت میں جلد دم توڑدے گی اور کہاکہ عوام جلد سلیکٹڈ حکومت کی جانیکا خبرسنے گی۔