کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے قائدین کے ساتھ روا رکھے گئے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین یاپارلیمنٹرینز کوئی عزت نہیں کی جارہی۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ پارلیمنٹ کے باہر مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قائدین کے ساتھ حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ہلڑ بازی اور ناروا سلوک افسوسناک ہے ،بدقسمتی سے خواتین یا پارلیمنٹ کے اراکین کی کوئی عزت نہیں ۔