کراچی :بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوٸے کہا کہ دنیا میں ترقی کا دارومدار مرد اور خواتین کے درمیان اشتراک عمل ہی سے ممکن ہے۔ قومی حقوق سے لیکر آزادی و انصاف کی تحریکیں خواتین کی شرکت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی۔
سماج کی ترقی کا دارومداد خواتین کی شمولیت سے ہی ممکن ہے۔
ترجمان نے بلوچ خواتین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوٸے کہا کہ بلوچ خواتین نے ہر دور میں اپنے قومی حق کے لٸے آواز بلند کی اور آج بھی بلوچ خواتین اپنے پیاروں کی بازیابی کے لٸے کراچی,اسلام آباد اور کوٸٹہ میں سراپا احتجاج ہے۔ان کی جدوجہد خطے کے مظلوم اقوام کے خواتین کے لٸے مشعل راہ ہے۔
بلوچ سماج قباٸلی و نیم قباٸلی ہے لیکن بلوچ قوم میں عورت کو وہ عزت و احترام حاصل ہے جو ایک مرد کو حاصل ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ بلوچ خواتین ظلم و جبر کی بنیاد پر قاٸم نظام کا شکار ہے جس نے بلوچ معاشرے کے خواتین اور مرد دونوں کو شدید متاثر کیا ہے اور ہماری جدوجہد کا محور بلوچ مرد اور خواتین کے انسانی حقوق کی بحالی کا ہے۔