|

وقتِ اشاعت :   March 8 – 2021

نصیر آباد: چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کا اعلی سطحی وفد کے ہمراہ نصیرآباد ڈویژن کا دورہ وفد میں آئی جی پولیس بلوچستان رائے محمد طاہر ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات صبور کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط ، سینئر ایم بی آر قمر مسعود، پرنسپل سیکرٹری سی ایم زاہد سلیم ،سیکرٹری ایگریکلچر قمبر دشتی،سیکرٹری روڈزسلیم اعوان ،سیکرٹری ایریگیشن علی اکبر اور دیگر شامل تھے ۔

چیف سیکریٹری بلوچستان جب نصیرآباد پہنچے تو ہیلی پیڈ پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے ان کا استقبال کیا کمشنر آفس میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کمشنر آفس کے احاطے میں پودا بھی لگایا بعد ازاں کمشنر آفس میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی ڈویژن بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اظہر شہزاد۔ صلاح الدین۔عبدالرزاق خجک۔

ببرک خان کاکڑ۔ ڈاکٹر شرجیل نور۔ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحی عامر بلوچ سمیت تمام ڈویژنل آفیسران شریک تھے اجلاس میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے ڈویژن بھر میں صحت تعلیم آبنوشی،فوڈ،ایریگیشن، لائیوسٹاک، فشریز،ایجوکیشن،سوشل ویلفیئر امن و امان،ترقیاتی عمل، انڈسٹریز جنگلات اور سیاحت سمیت دیگر محکموں میں ترقیاتی عمل اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی ۔

چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کمشنر کی بریفنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام آفیسران نیک نیتی اور خلوص دل سے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کے مسائل حل کے لیے کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں ہمارا یہاں آنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم ڈویژن بھر میں تمام ترقیاتی عمل کا جائزہ لیں اور درپیش مسائل کے متعلق آگاہی حاصل کریں تاکہ ان درپیش مسائل کے ازالہ کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔

تمام سیکریٹریز اورڈویژنل آفیسران اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرکے پبلک سروس ڈیلیوری پر خصوصی توجہ مبذول کریں تاکہ لوگوں کا مزید اعتماد بحال کرہا ہو لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرنے میں اپنے تمام بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی عمل کیلئے فراہم کئے جانے والے فنڈز کا صحیح استعمال کیا جائے اور اس ترقیاتی عمل کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ عوام اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل زیادہ ہیں مگر ان کے حل کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے درست اقدامات کی بدولت عوامی مسائل میں آہستہ آہستہ بتدریج کمی واقع ہورہی ہے حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اس لئے اس ضمن میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن بلوچستان کا گرین بیلٹ ہے۔

اور یہاں کی عوام اور کسانوں کی مشکلات کے ازالہ کے لئے حکومت سالانہ کروڑوں روپے بھل صفائی پر خرچ کرتی ہے تاکہ یہ زرعی علاقہ مزید ترقی کے منازل طے کر سکے نہروں کی بھل صفائی کے لیے نئی پالیسی مرتب دی جائے گی تاکہ آئندہ محکمہ خود بھل صفائی کے کام کروائے اس سال بھل صفائی کی مانیٹرنگ کے جائزے کے لیے زمینداروں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ صحیح معنوں میں کام پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے اور انہیں بلاتعطل طبی سہولیات فراہم کی جائیں ٹیلی ہیلتھ سروسز کے ذریعے عوام بہترین طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کر رہی ہے ہماری یہی کوشش ہے کہ اس عمل کو مزید وسعت دی جائے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر تمام طبی سہولیات فراہم ہو سکیں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی نے علاقے میں امن وامان کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی ۔

جس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جاسکے بلوچستان کو پر امن بنانے کے لیے بہتر اقدامات کیے جارہے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعد ہیں ہم صوبے بھر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے موثر انداز میں حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔دریں اثناء چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانانے اتوار کے روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کا دورہ کیاجہاں چیف سیکرٹری کو کمشنر سبی آغا فیصل اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کیپٹن ر ذوالفقار شاہ نے امن و امان ،ڈویلپمنٹ، کچھی کینال اور دوسرے امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ ،مختلف محکموں کے افیسران ، سیکیو رٹی اداروں کے حکام ،علاقے کے قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔

چیف سیکرٹری نے سوئی میں کچھی کینال کا بھی دورہ کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع اور خصوصا دوردراز اضلاع میں سرکاری اداروں کو مزید فعال کرنے اور سرکاری آفیسران اور ملازمین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صوبہ کے عوام اور سرکاری ملازمین کو تمام سہولیات کی فراہمی نے کسی قسم کے دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

یاد رہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے چارج سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے دوردراز علاقہ ضلع ڈیرہ بگٹی کا دورہ کیا۔چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کے ساتھ اعلی سطحی وفد میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدلصبور کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط ، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد رائے طاہر، سینئر ایم بی آر قمر مسعود، پرنسپل سیکرٹری سی ایم زاہد سلیم ،سیکرٹری ایگرکلچر قمبر دشتء،،سیکرٹری روڈزسلیم اعوان ،سیکرٹری ایریگیشن علی اکبر اور دیگر ہمراہ تھے۔

اس موقع پرچیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گارڈ آف آنر پیش کرنے والے لیویز فورس ڈیرہ بگٹی کے جوانوں کے لئے 30 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ دریں اثناء چیف سیکرٹری بلوچستان نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں واقع کچھی کینال کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری کو چیف انجینئر واپڈا پراجیکٹ ڈائریکٹر کچھی کینال سید اختر علی شاہ نے کچھی کینال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے متعلقہ اداروں کے حکام کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھی کینال صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے اور کچھی کینال میں بلوچستان کے حصے کا پورا پانی ہر صورت میں ملنا چاہیے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو سخت اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے کچھی کینال کا فضائی اور زمینی جائزہ بھی لیا۔