|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2021

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ کی زیر صدارت ہیڈ ماسٹرز کلسٹرز ہیڈز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔کانفرنس میں ڈی ای او ایجوکیشن حبیب اللہ ملغانی،ار ٹی ایس ایم کے ضلعی کوارڈینیٹر عبید خان ترین،ڈی ڈی او دکی معصوم خان لونی،ڈی ڈی او لونی جلیل لونی،ڈی ڈی او تھل چوٹیالی شریف اور ہیڈ ماسٹرز و کلسٹرز ہیڈ نے شرکت کی۔کانفرنس کو ڈی ای او ایجوکیشن حبیب اللہ ملغانی نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں کل 419 سکولز قائم ہیں۔

جن میں 521 ٹیچرز تعینات ہیں جن میں سے 144 فیمیل ٹیچرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی ای او فیمیل اور تین ڈی ڈی او فیمیل کی سیٹیں خالی ہیں۔کانفرنس میں چھ ہیڈ ماسٹرز غیر حاضر تھے جن کو ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ نے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔اس موقع پر کانفرنس سے ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کو فعال بنانے کے لئے چھ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

سکولوں کو مسلسل مانیٹرنگ کے ذریعے ہی سے فعال کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام ہیڈ ماسٹرز اور انچارج اپنے اپنے سکولوں میں داخلہ مہم کو تیز کرکے زیادہ سے زیادہ بچوںکو سکولوں میں داخل کرایں انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن میں سزا اور جزا کا نظام نافذ کررہے ہیں۔غیر حاضری پر فوری طور پر کاروائی کی جائیگی آر ٹی ایس ایم اور محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتیں۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں کو فعال بناکر ہی دم لینگے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام بھی ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہوئے غیر حاضر اساتذہ کی شکایت درج کروائیں۔ہم ان پر بھر پور ایکشن لینگے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام ہیڈ کلسٹرز کو ہدایت جاری کی کہ آئندہ اجلاس میں مکمل ڈیٹا فراہم کرکے غیر فعال سکولوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے اور انکی غیر فعالیت کے متعلق وجوہات بتائی جائیں۔