ڈیرہ مراد جمالی: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیررکن صوبائی قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آن پہنچا ہے پی ٹی آئی کے اپنے ہی ارکان نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کرکے یوسف رضاگیلانی کو کامیاب کیا اب وہ کس منہ سے دوبارہ ان ہی ممبران سے ووٹ لیکر خوشی کا اظہار کررہا ہے۔
پونے تین سالوں میں عوام کومہنگائی بیروزگاری کے دلدل میں دھنسادیا گیا ہے ان کی تمام پالیسیاں مکمل طورپر ناکام ہوگئی ہیں جس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے 26مارچ کو کارکنان لانگ مارچ کے حوالے سے تیاری میں تیزی لائیں ۔
ان خیالات کاا ظہار انہوںنے جمعیت نصیر آباد کے سنیئر رہنما حاجی علی احمد بنگلزئی کی رہائشگارہ ڈیرہ مراد جمالی میں استقبالیہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جمعیت کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز کاکڑ ، جمعیت کے صوبائی سالار حاجی دین محمد ، آغا قذافی ، مولانا منظور احمد ، حاجی عبدالناسع ،عصمت ترین،قبائلی رہنما ٹھیکیدار حاجی کریم بنگلزئی،جمعیت علماء اسلام نصیرآباد کے ضلعی امیر مولانا بشیر احمد جمالی۔
ضلعی سنیئر نائب امیر حاجی محمد بخش بنگلزئی،مولوی محمد ہاشم رند سمیت دیگر موجودتھے ۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے بعد حکومت اعتماد کھوچکی ہے صرف اب شوپیس کے طورپر کام کررہی ہے۔
عوام موجودہ حکومت سے بیزارآچکے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ملک میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ڈی ایم کا بھرپور ساتھ دیکرحکمرانوں کو شکست سے دوچارکردیا ہے ۔