|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2021

سوراب: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سوراب زون کا جنرل باڈی اجلاس جس کا مہمان خاص مرکزی آرگنائزرجہانگیر منظور بلوچ اعزازی مہمانان مرکزی انفارمیشن سیکرٹری حفیظ بلوچ ، مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن صمند بلوچ تھے۔ اجلاس میں تنظیم کے کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے بی ایس او کے مرکزی آگنائزر جہانگرمنظور بلوچ، حفیظ بلوچ، صمند بلوچ، حسن بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی ایس او ایک قومی سیاسی نرسری ہے۔

جو بلوچ نوجوانوں کو پر مغز و شعور بیدار کرتا ہے جو کہ طلباء کے اکیڈمک مسائل کے حل کیساتھ ساتھ سیاسی میدان میں نمایاں کردار ادا کریں تاکہ اپنے مفلوق الحال عوام کے مدد و رہنمائی کرسکیں۔ کیونکہ اس وقت بلوچ قوم ایک عظیم سرزمین، سائل و ساحل کا مالک ہوتے ہوئے غربت کا زندگی گزارے پہ مجبور ہیں۔انہوں نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی ایس او کے کونسل سیشن اہمیت کے حامل ہوگا۔

جس کے لیے کارکنوں کو چاہیے بھرپور طریقہ سے تیاری کرے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی قومی نظریاتی ہی بلوچ قوم کی سیاسی و قومی یکجہتی کی بنیاد ہے بی ایس او کے قومی کونسل سیشن جوکہ قومی سیاسی و انٹرنیشنل سیاست کے حوالے سے سنگ میل کی حیثیت رکھتی یے بی ایس او کے قومی کونسل سیشن کے نظریاتی بحث ومباحثہ و فیصلے ہی قوم کے رہنمائی و اصولوں کو متعین کرینگے۔