|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2021

پشین: ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے رشوت کے الزام میں تحصیل سرانان کے 11لیویز اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ڈپٹی کمشنر پشین کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع پشین کے تحصیل سرانان کے 11لیویز اہلکار جن میں جنید خان ،محمد عالم ،مصطفی ،محمد خان ،غلام حسین ،محمد امین ،جان محمد،سیف اللہ ،محمد نعیم ،عبدالباسط اور شاہ زمان شامل ہیں کی سوشل میڈیا۔

پر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل پر رشوت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر پشین نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے 11اہلکاروں کو معطل کردیااور معاملے کی انکوائری کیلئے اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ،مذکورہ کمیٹی 7یوم میں اپنی رپورٹ مرتب کرکے ڈپٹی کمشنر کو پیش کریگی۔

جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ تحصیل سرانان کے لیویز اہلکاروں کو انکوائری رپورٹ آنے تک لیویز ہیڈکوارٹرپشین رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔