|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما ومعاون ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ سنیٹرحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جھوٹ اور دھوکہ کے بوسیدہ بنیاد پر قائم حکومت جلد زمین بوس ہوگی مسلط حکمرانوں کے زلت کا آغاز ہوچکاہیں۔

انکی غرور اور تکبر کی کشتی ڈوب چکی ہیں بھڑکیوں اور دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے حکمرانوں کے پاس دھمکیوں اور گالیوں کے سوا کچھ نہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ عربیہ ترتیل القرآن ضلع لکی مروت میں منعقدہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمااسلام لکی مروت کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم تحصیل امیر مولانا عبدالحق ضلعی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ مجاہد مولانا محمد جاوید اور دیگر علماکرام نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہاکہ آج ملک معاشی سیاسی دفاعی ہر لحاظ سے مختلف بحرانوں کا شکار ہیں ملک کو بحرانی صورتحال سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کی بجائے جھوٹ کاسہارا لیا جارہاہے۔

غریب عوام بے روزگاری اور بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہیں جبکہ شیشے کے محل میں بیٹھے نااہل حکمران ٹھس سے مس نہیں ہورہے انہوں نے کہاکہ ملک کو اسرائیل نواز ایجنٹوں کا سازشوں کا شکار نہیں ہونے دینگے۔