کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل نے بابائے خضدار شہید حاجی عطاء اللہ محمد زئی کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ شہید حاجی عطاء اللہ محمدزئی کی شہادت سے جھالاوان بلکہ پورے بلوچستان کو ایک ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
انہوں مزید کہا کہ شہید حاجی عطاء اللہ محمدزئی کی خدمات صرف بلوچ قوم یا تاجران کیلئے نہیں تھے بلکہ ان کی خدمات ہر دکھی اور غمزدہ انسانیت کیلئے تھے۔میرعبدالرؤف مینگل نے کہا کہ استحصالی قوتوں نے ہر دور میں بلوچ قوم پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں ان ہی کی مظالم کی وجہ سے آج بلوچ قوم کے ہر گدان میں آہ و فغان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حاجی عطاء اللہ محمدزئی ایک وطن، دوست، قوم دوست اور انسان دوست شخصیت تھے۔ حاجی عطاء اللہ محمدزئی کی انسانیت کیلئے خدمات اور بلوچ قوم کیلئے قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔