|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2021

لورالائی: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے صدر مملکت ملک کے صدر بنیں وہ ایوان وزیر اعظم کے جاری ہدایات پر چل کر صدارتی عہدے کا کچھ توخیال رکھیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور الیکشن کمیشن کے بیانات کی جنگ سے ملک کی ساکھ خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔

الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کی سیٹ جیت کر حکومت کو حیران کن شکست دی اب وزیر اعظم سارا غصہ الیکشن کمیشن پر نکال رہے ہیں ہم اس جنگ میں الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کا الیکشن بھی ہم جیتیں گے بارہ مارچ کو سینٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن کا قرعہ بھی پی ڈی ایم کے نام نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف پی ٹی ائی کا الیکشن میں درخواست کی کوئی ائینی حیثیت نہیں ہے وہ بھی مسترد ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں تبدیلی کا فیصلہ ہو گیا ہے جس پر پی ڈی ایم نے کام کا اغاز کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اے این پی پی ڈی ایم کا اہم حصہ ہے وہ سینٹ الیکشن میں ہماری بھر پور حمایت کریگی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں سے اپنے چیئرمین کی حمایت کیلئے رابطے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت حواس باختہ ہوکر ہمارے ہی سینیٹرز سے رابطے کرکے اپنے اپکو تسلی دینے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سینٹ میں پی ڈی ایم کو برتری حاصل ہے جیت ہماری یقینی ہے انہوں نے کہا کہ دو ہزار اکیس تبدیلی کاسال ہے 26 مارچ کا لانگ مارچ فیصلہ کن گھڑی ثابت ہوگی حکومت کے پاوں اکھڑنا شروع ہوگئے ہیں صرف ایک جھٹکے کی ضرورت ہے ۔

وہ بھی 12 مارچ کو سینٹ کے الیکشن اور 26 مارچ کو دے دینگے حکومت کا جانا ہمارے لیئے اب کوئی ایشو نہیں رہا ہم صرف وقت کے انتظار میں تھے اب وہ اگیا ہے ملک میں عدم استحکام کی ہر کوشش ناکام بنا دینگے ہم ملک میں ائین قانون اور پارلیمان کی بالادستی چاہتے ہیں پی ٹی ائی نے اسمبلی میں قانون سازی کے بجائے صدر ہاوس کو آرڈینینس فیکٹری بنا دیا ہے جسکی آئین میں کوئی گنجائیش نہیں ہے ۔