|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2021

لورالائی: انسداد پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت نہیں ہونی چاہیے محکمہ صحت کے افسروں کو ہدایت اور پولیو مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر جائز ہ لیا جائیگا اور کوئی لاپروائی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی انسداد پولیو مہم کو سوفیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے سر توڑ کوشش کی جائیںیہ باتیں ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) فیا ض علی نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔

کیں جس میں انسداد پولیو مہم پر عملدار آمد کا جائزہ لیا گیا اور ان قریب شروع ہونے والی پولیو مہم کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا جائز ہ لیا گیا اجلا س میں ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر شبیراحمد مینگل۔ایم ایس ڈاکٹر عبدالباری۔ پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرہان انجم، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اہل کاروں سمیت تمام ضلعی آفسیران نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیراحمد مینگل نے پولیو مہم کے حوالے سے عملدارآمد اور مانٹیر نگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) فیا ض علی نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے اہلکار مائیکرو پلان کے مطابق روزانہ کا ہدف مکمل کریں اور پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے اور انسداد پولیو مہم کی سوفیصد کوریج کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس ضمن میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے پولیو ٹیموں کی ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں نبھانے کی تاکید کی او ر کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی یقینی اور بچوں کو پولیو کے قطر ے پلانے کی اہم ذمہ داری میں غفلت نہ کی جائے انہوںنے عالمی ادارہ صحت کی نشاند ہی پر محکمہ صحت کو فوری اقدامات اور مسائل حل کرنے کی تاکید کی۔