خضدار: ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم بلوچستان حافظ عبدالباسط نے کہا ہے کہ قلات مکران ڈویژن سمیت پورے بلوچستا ن میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے حکومت بھر پور توجہ دے رہی ہے ،عوام کو پر امن ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجحات میں شامل ہے ،تمام متعلقہ آفسران اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں ،اشتہاری ملزمان کے خلاف مزید گھیرا تنگ کریں۔
اور قومی شاہراوں پر بھی سفر کو محفوظ بنانے کے لئے نگرانی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں اپنی صدارت میں امن و امان کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں قلات و نصیرآباد ڈویژنوںمیں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن عمران ابراھیم بنگلزئی ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل ضمیر ڈی سی جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور زونل ڈائریکٹر لیویز قلات ڈویژن عبدالغنی عالیزئی اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ و دیگر شریک تھے۔ا یڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن عمران ابراھیم بنگلزئی نے جلاس کو امن وامان سے متعلق بریفنگ دی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جا ن ومال کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین زمہ داری ہے اور صوبے میں امن وامان کو مزید بہتر کرنے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے کے تمام حصوں میں ا من و امان پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ کسی بھی علاقے کی معاشی اور اقتصادی ترقی کیلئے امن و امان پہلی شرط ہے۔
جس کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر سے بہتر بنایا جائے تاکہ سرمایہ کاروں سمیت دیگر کاروباری شعبہ جات سے منسلک لوگوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اپنی معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کو پر امن طریقے سے جاری رکھ سکیں۔
اس کے علاوہ پولیس اور لیویز صوبے سے جرائم اور جرائم پیشہ افراد کاقلع قمع کریں ساتھ ہی بلوچستان خصوصاََ صوبے کے سرحدی علاقوں میں دھشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس آور لیویز جہا ں امن و امان کے لئے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔