|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2021

کوئٹہ: ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایک نمائندہ وفد نے مس نور آمنہ ملک ممبر ایچ ای سی کی قیادت میں جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ نوید حسین شاہ ڈائریکٹر( ایم اینڈ ای) ایچ ای سی اور دیگر بھی تھے۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرار گل محمد کاکڑ ، ڈی جی انجینئرنگ فاروق بادینی، اساتذہ اور متعلقہ افیسران بھی موجود تھے۔

وفد کو جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس جنگل باغ کا تفیلی دورہ کرایا گیا۔ اور انہیں بتایا گیا کہ جامعہ بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں سب کیمپسز کے زریعے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ کو پروان چڑھانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ اور جنگل باغ سب کیمپس جامعہ کے تعلیمی و ترقیاتی کا ایک اہم منصوبہ ہے ۔ جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون و اشتراک عمل سے پائحہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے ۔

جس میں اکیڈمک بلاک ، امتحانات مراکز، لیب، لیبارٹریز ، سیمینار ہال سمیت مختلف انتظامی دفتر شامل ہیں۔ جس میں چار شعبے ارتھ کوئک اسٹڈی، آرکیالوجی،سیسمالوجی میں اعلیٰ تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ جس سے جامعہ کے دیگر تعلیمی، تحقیقی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے بروکارلائی جارہی ہیں۔وفد نے کیمپس کے تعمیراتی بلڈنگ اور تعلیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اور جامعہ کے تعلیمی و ترقیاتی سرگرمیوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کا باعث ہے کہ جامعہ بلوچستان نے بروقت اور معیاری تعمیرات کو پائحہ تکمیل تک پہنچایا ۔ مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والے شعبہ جات میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینا یقیناََ خوشی کا باعث ہے ۔

اور تعلیمی منصوبوں کو بہتر ، معیاری اور وقت پر پائحہ تکمیل پہنچایا جائے تو ترقی کی رائے خود بخود کھل جاتی ہیں۔ اور ترقی کے لئے تعلیمی بہتری اور ترقی اولین مقاصد ہوئے چائیے۔