خضدار: جھالاوان عوامی پینل کے سینئر رہنماء سردار محمد مراد شیخ ، میرشہزاد غلامانی ، میر شہباز خان قلندرانی و دیگرنے خضدار میں عوامی منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جھالاوان عوامی پینل کے قائد میر شفیق الرحمن مینگل کے مخصوص فنڈ سے خضدار میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے چار کلومیٹر پر محیط روڈ کی پختگی کا کام شروع ہوچکا ہے ، جو کہ عوامی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبو د کے لئے کی جانے والی اقدامات کی منفرد مثال ہے ۔
خضدار شہر میں چار کلومیٹر لنک روڈ ماضی کے تمام منصوبوں سے بڑا اور قابل ستائش اقدام ہے ، اس سے قبل شہر میں اس طرح طویل لنک روڈ کی تعمیر اتی منصوبہ کبھی بھی دیکھنے میں نہیں آیا ہے اور ایسا پہلی بار ہورہاہے جوکہ میر شفیق الرحمن مینگل کی عوام دوستی ، علاقہ دوستی اور ترقی پسند رہنماء ہونے کاثبوت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے کھنڈ اور جعفر آباد لنک کی تکمیل و افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ا س موقع پر سعیداحمد قلندرانی ، میر فدا احمد قلندرانی ،میر یونس مردوئی ، الفت حسنی ٹکری مولا بخش غلامانی ، سید ایاز الدین شاہ سید نصرالدین شاہ ، احمد خان رئیسانی میر عمرانی کریم رئیسانی الفت جان محمد حسنی غازی اسرار احمد ساسولی میر سعد اللہ گنگو حاجی محمد اکرم جتک میر شہباز غلامانی ، غلامانی ، خلیل احمد قلندرانی ڈاکٹر عبدالحق موسیانی ، رئیس غوث بخش گزگی ظفر محمد زئی و دیگر بھی موجو دتھے۔
مقررین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ میر شفیق الرحمن مینگل ایک دلیر عوام دوست نیک نیت و مخلص رہنماء ہیں جنہوں نے اتنی خطیر لاگت میں خضدار کے شہریوں کیلئے روڈ منظور کروائے ہیں اور ان کے لئے آمد رفت کی سہولت فراہمی کو ممکن بنایا ہے ان کی اس طرح کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ خضدار میں یہ پہلی بار ہورہاہے کہ شہر میں چار کلومیٹر سے زائد روڈ کی تعمیر کا آغاز ہواہے۔
جوکہ قابل ستائش اقدام ہے، انہوںنے کہاکہ ہم میر شفیق الرحمن مینگل کی دانشمندانہ سیاست ، عوام کی فلاح وبہبود و خوشحالی کے لئے کیئے گئے اقدامات پر ان کے شکر گزار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح عوام کے مسائل کوکم اور انہیں سہولیات کی فرہمی میں دلچسپی لیتے ہوئے کام کریں گے ، میر شفیق الرحمن مینگل کردار کے غازی ہیں جنہوںنے خضدار کے شہریوں کے ساتھ مذکورہ لنک روڈکو بنانے کا جو وعدہ کیا تھا ۔
آج اس وعدے کو نبہایا ہے اور اس پر منصوبے پر کام کا آغا زہو چکا ہے ،جوبہت جلد پائیہ تکمیل تک پہنچ جائیگی ، جعفر آباد ، و ملحقہ عوام کو آمدو رفت میں جن مشکلات کا سامنا تھاوہ دور ہوسکیں گے۔
مقررین نے کہاکہ جھالاوان عوامی پینل اور اس کی قیادت مدبرانہ فیصلوں اور قابل ستائش اقدامات کی وجہ سے عوام کو سہولیا مل رہی ہیں ، جو کہ خضدار وڈھ ، سوراب ، گدر و دیگر علاقوں میں وسیع پیمانے پر عوامی منصوبے تشکیل پارہے ہیں انشاء اللہ ترقیاتی منصوبوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا ۔