ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروجمعیت علماء اسلام کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک موجودہ نام نہاد حکومت کولے ڈوبے گی ، ایوان بالا میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین پی ڈی ایم کے امیدوار ہوںگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ دنوں بنگلزئی ہائوس ڈیرہ مرادجمالی میں جمعیت کے مرکزی کونسل کے ممبر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے ۔
ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت کے سابق سینیٹرہیمن داس اجوانی،جمعیت نصیرآباد کے سینئرنائب امیر حاجی محمد بخش بنگلزئی سمیت دیگر موجودتھے۔ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک موجودہ نانہاد حکومت کو لیکرڈوبے گی سینٹ انتخابات میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین بھی پی ڈی ایم کے کامیاب ہونگے۔
کیونکہ پی ڈی ایم کو سینٹ میں واضح اکثیریت حاصل ہے پی ٹی آئی کی حکومت اخلاقی طورپرحق حکمرانی کا جواز کھوبیٹھی ہے تاہم وہ اقتدارمیں رہنے سے مزید ملک بدحالی اور معشیت کی تباہی کی جانب گامزن ہوگا حکومت کی ناکامی کے سبب آج تمام ادارے مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پرپہنچ گئی ہے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک کا ملک کی عوام کی بھرپورحمایت وتائید حاصل ہے 26مارچ کو شروع ہونے والی لانگ مارچ کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے بھرپورعوامی رابطہ مہم شروع کردی گئی ہے انہوںنے کہاکہ قائد پی ڈی ایم حضرت مولانافضل الرحمان کی قیادت میں تمام اپوزیشن جماعتیں متحد اور منظم ہیں اور تمام فیصلوں پر اتفاق رائے پایہ جارہا ہے۔
جمہوری قوتوںنے جس طرح ملکر سینٹ کے انتخابات اور ضمنی الیکشن جیتے ہیں اس طرح سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ جیتیں گے ہمیں سینٹ میں واضح اکثریت حاصل ہے انہوںنے کہاکہ عمران خان ایک سلیکٹڈ وزیرا عظم ہے اب رجیکٹڈ ہوچکا ہے ان کے اپنے ہی ممبران اسمبلی نے سینٹ میں ان پر عدم اعتمادکا اظہار کرچکے ہیں اب انہیں اقتدارچھوڑکرگھر چلے جاناچاہیے۔