|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2021

تربت: پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سنیئرنائب صدرمیر غفوراحمدبزنجو نے کہاکہ حالیہ سینیٹ الیکشن میں بی این پی مینگل اور پی این پی عوامی کے درمیان جونزدیکی پیداہوئی ہے یہ مستقبل قریب میں مزید قربت کاباعث بنے گا، فی الحال انضمام نہیں ہواہے تاہم انضمام یاالائنس کاغالب امکان ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے پی این پی عوامی ضلع کیچ کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں سپورٹ کرنے پر ہم بی این پی مینگل، جے یو آئی، پختونخواہ، گہرام بگٹی اور نواب اسلم رئیسانی کے شکرگزارہیں، انہوں نے کارکنان کومبارکبادپیش کی کہ صوبائی اسمبلی میں ایک نشست پر پی این پی عوامی کی قیادت کی پالیسیوں کی بدولت سینیٹ کی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس پر پارٹی قیادت اورکارکنان مبارکبادکے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیداحسان شاہ جلد تربت آکر کارکنان کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے، اجلاس سے سیدجمال شاہ، پی این پی عوامی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری میر صادق تاجر، خان محمدجان، عبدالغفور کٹور، حاجی کریم بخش، بالاچ گورگیج، سراج بیبگر، ابوالحسن آسکانی، غنی موسیٰ دشتی، اسلم شمبے زئی۔

دلاور یوسف، ڈاکٹرگلزار، ماسٹرنزیرکٹور، عظیم جان گچکی، اسحاق نور، سلیم عمرانی، اصغرعلی ودیگرنے بھی خطاب کیاجبکہ ڈاکٹرعبدالغنی نے تلاوت قرآن پاک پیش کیا، اجلاس میں ڈاکٹرمحمد حیات کی وفات پر اور صادق تاجرکے والدکی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔