کراچی: لیاری عوامی محاذ کے ایک وفدنے صدر عیسی بلوچ، جنرل سیکرٹری عبدالخالق زدران، فنانس سیکرٹری کریم بخش، مجلس عاملہ کے اراکین پروفیسر ڈاکٹر اصغر دشتی، اختر بہادر، غلام قادر، سلیم صالح بوزدار، شاہ زیب بلوچ، اور گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 2چاکیواڑہ لیاری کے ہیڈ ماسٹر غلام رسول نے ایس ایس پی سٹی ڈسٹرکٹ ساوتھ سرفراز نواز سے انکے آفس میں ملاقات کی اور لیاری عوامی محاذ کے جانب سے یادداشت پیش کی گئی۔
جس میں لیاری کے مختلف علاقوں میں ہیوی گاڑیوں بسوں کی غیر قانونی پارکنگ لیمارکیٹ کے چاروں اطراف خصوصا پلیہ کے دونوں اطراف سڑکوں فٹ پاتھوں پر تجاویزات کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی بہتر بنا کر پیدل چلنے والوں کو ذہنی کوفت و مشکلات سے نجات دلائیں اور لیاری کے گلی کوچوں میں کھلے عام منشیات کی خرید فروخت سے نوجوانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔
منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کی سرپرستی پولیس میں موجود کالی بھیڑیں، ناپسندیدہ بااثر افراد کو گرفتار کرکے لیاری سے منشیات کے اڈوں کو ختم کیا جائے۔جس پر ایس آیس پی سرفراز نواز نے لیاری عوامی محاذ کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں اقدامات اور اپنے اعلی افسران کو سفارش کریں گے۔