|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2021

گوادر: بلوچ قوم کو سی پیک میں بننے والی پورٹ اور روڈوں کی ضرورت نہیں بلکہ اعلی تعلیم کی ضرورت ہے۔ بلوچوں کو سازش کے تحت تعلیم سے دور کیا جا رہا ہے۔بلوچ قوم کو صرف تعلیم ہی اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناہزیشن ( پجار ) کے مرکزی وائس چیئرمین بوھیر صالح،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اشرف حسین،بی ایس او ( پجار ) کے صوباہء جنرل سکریٹری عابد عمر نے نوجوانوں کیبی ایس او ( پجار ) میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ آج جتنے بھی بلوچ لیڈر ہیں وہ بی ایس او کی پیداوار ہیں۔ بی ایس او میں شامل ھونے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 21 ویں صدی میں بھی بلوچ قوم کو تعلیم سے دور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ گوادر کو اس خطے میں اہمیت حاصل ہے بین الاقوامی ملکوں کی نظریں گوادر پر مرکوز ہیں لیکن گوادر کیاسکولوں اور کالجز میں اساتزہ کی شدید کمی ہے۔ گوادر ڈگری کالج کا حال بدترین ہے۔ گوادر کالج تو ڈگری ہوگیا ہے لیکن کالج کے لیکچرارز و اسٹاپ میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔

ضلع گوادر کے علاقوں اورماڈہ، گنز، پشکان کے ہاہء و مڈل اسکولوں میں اساتزہ کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گوادر کے منتخب نماہندے اپنی نماہندگی کا حق ادا نہیں کررہے ہیں اگر وہ صحیح نماہندگی کرتے تو گوادر کے تعلیمی حالات یہ نہ ھوتے۔ نیشنل پارٹی کے قاہد ڈاکٹر مالک بھی ایک عوامی نماہندہ ہے انہوں نے اپنے اقتدار کے دوران ضلع کیچ کی بھرپور نماہندگی کرکے ضلع کیچ میں کئی تعلیمی ادارے فراہم کردیے تھے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچوں کو ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت تعلیم سے دور کیا جارہا ہے لیکن نوجون ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور ان سازشوں کا مقابلہ صرف اور صرف تعلیم حاصل کرکے ہی کیا جاتا ہیانہوں نے کہاکہ جو نوجوان تعلیم سے دور ہیں ان نوجوانوں کے اندر تعلیمی شعور پیدا کیا جائے اور اسکول بھرو مہم چلاکر ان نوجوانوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کر دیے جاہیں۔

مقررین نے کہاکہ دنیا میں اگر کوہء قوم ترقی کرتا ہے تو ترقی کا واحد ذریعہ تعلیم ہی ہے۔ قوم کی تشکیل کے لئیتعلیم بہت ضروری ہے تعلیم صرف ملازمت پانے کا نام نہیں ہے بلکہ تعلیم سے شعور بیدار ہوتا ہے ٹیکنیکل ایجوکیشن اور بزنس بھی تعلیم کے حصے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچوں کو تعلیمی حوالے سے پسماندہ کیا جا رہاہے ہمیں سی پیک سے پورٹ اور روڈوں کی ضرورت نہیں بلکہ اعلی تعلیم کی ضرورت ہے۔

نوجوان اپنے تعلیمی اداروں کو خود فعال کریں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے حواالے سیگوادر میں 380 پوسٹ خالی ہیں ان خالی پوسٹوں میں اساتزہ تعینات کی جاہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ہرفورم پر تعلیم کے لئے جدوجہد کی ضرورت ہے اور جدوجہد کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔ تقریب میں گوادر کے نوجوانوں خیرجان،نوید رشید، ولید، معیار بلوچ،عابد علی و دیگر نے اپنے ساتھیوں سمیت بی ایس او ( پجار) میں شمولیت اختیار کیا۔

جبکہ اس موقع پر نیشنل پارٹی تحصل گوادر کے ناہب صدر نصیر احمد نگوری نے اپنے بھاہء بشیر حیات کیلکھی گئی بلوچی کتاب بی ایس او ( پجار ) کے مرکزی واہس چیئرمین بوھیر صالح۔ بلوچستان کے جنرل سکریٹری عابد عمر۔ سی سی ممبر ظریف دشتی کو پیش کیا۔ جبکہ تقریب کے نظامت کے فراہض بی ایس او ( پجار ) کے سی سی ممبر ظریف دشتی نے ادا کی۔