|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2021

تربت: کیسکو ملازمین کا سپرنٹنڈنٹ (ایس ای) کے خلاف شدید احتجاج، ایف آئی آر کرانے کے لیے پولیس تھانہ کے سامنے دھرنا، مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔ کیسکو ملازمین نے LM عبدالمنان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جس میں کیسکو ملازمین نے ہاتھوں پر سیاہ پٹھیاں باندھیں، تعزیتی ریفرنس سے یونین کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے عبدالمنان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کیسکو ملازمین کے مطابق تعزیتی جلسے کے دوران ایس ای کیسکو نے مداخلت کرتے ہوئے کارکنون کو دہمکایا اور گالی گلوچ کی جبکہ یونین کے صدر افتخار بلوچ کے خلاف پولیس تھانہ میں توڑ پھوڑ کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی جس کا مقصد کیسکو ملازمین کے احتجاج کو سبوتاڑ کرنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کے زریعے افتخار بلوچ کے گرفتاری کی کوشش ناکام بناکر ملازمین کو دہمکانے پر ایس ای کے خلاف ایف آئی آر کے لیے پولیس تھانہ کے سامنے دھرنا دیا گیا۔

اور کہا گیا کہ جب تک ایس ای کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا اگر اس دوران بجلی کی سپلائی معطل رہی تو بھی اس کے زمہ دار ایس ای ہوں گے۔ بعد ازاں پولیس افسران کی موجودگی میں پولیس تھانہ میں مزاکرات کے بعد افتخار بلوچ کے خلاف ایف آئی آر واپس لی گئی جس کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ ایس ای کے خلاف احتجاج کا سلسلہ مذید جاری رہے گا۔

اس دوران بی این پی عوامی کے ضلعی صدر کامریڈ ظریف زدگ، نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما امجد مراد اور تربت سول سوسائٹی کے مبارک بلوچ نے وہاں جاکر کیسکو ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔