کوئٹہ: محکمہ مو اصلات وتعمیرات کے361 بر طرف ملازمین کا علامتی بھو ک ہڑ تالی کیمپ 23ویں روز بھی جا ری رہا ۔اس موقع پر چیئر مین ملازمین حا جی عبد الحئی ، ڈپٹی چیئر مین کا مران علیزئی، ظہیر محمد شہی، عبد البا سط، زبیر احمد ، حاجی سلیم، ثناء اللہ، حاجی رشید شا ہوانی، اقبال ترین ہا شم پٹھا ن سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پچھلے دو مہینوں سے ہم مشکلا ت کا سامنا کر رہے ہیں۔
ہم فا قہ کشی پر اتر آئیں ہیں ملازمین اس وقت گھر کا کر ایہ نہ ادا کر نے پر گھر خالی کر نے پر بھی مجبور گئے ہیں انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے 35لاکھ نو جوان بے روز گا ر ہیں اور بر طرف ملازمین ڈپریشن اور ذہنی امراض میں مبتلا ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ 23روزبھی احتجا ج پر ہو نے کے با وجود حکومت کی طرف سے ہما ری سنوائی نہیں ہو رہی ۔ ہم وزیر اعلیٰ بلو چستان، اسپیکر بلو چستان اسمبلی، چیف سیکر ٹری بلو چستان ، سیکر ٹری سی اینڈ ڈبلیو ، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ ہمیں بحال کیا جائے تاکہ ہم اپنا گھرچلا سکیں ۔