مستونگ: آل پارٹیز کے رہنماوں جن میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ پاکستان پیپیلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد قاسم علیزئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری انجئنیر امیر جان لہڑی جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری حافظ خالد الرحمان شاہوانی جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی امیر مولانا عبدالوحید ربانی و دیگر نے اپنے۔
ایک مشترکہ بیان میں ڈپٹی کمشنر مستونگ کی جانب سے سفارش اور دباؤ کی بل بوتے پر ایک غیر مقامی شخص کو مستونگ سے بوگس و غیر قانونی طریقے سے لوکل سرٹفیکٹ جاری کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کا یہ غیر قانونی اقدام مقامی لوگوں کی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی مترادف ہے۔انہوں نے کہا ایک خاتون جسکا مسقتل پتہ سبزل روڈ کوئٹہ اور موجودہ پتہ کوئٹہ کینٹ ہے۔
مذکورہ درخواست سمیت انکی تمام فیملی کے قومی شناختی کارڈز پر کوئٹہ کا پتہ ہونے کی بناء پرلوکل کمیٹی نے پہلی ہی میٹنگ میں خاتون کی لوکل فارم ریجیکٹ کرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر مستونگ نے لوکل کمیٹی اور لوکل بنوانے کی قانونی طریقہ کار کو مکمل بائی پاس کر کے بااثر شخصیات کی سفارش اور دباؤ پر 20 جنوری کو مذکورہ خاتون کو موجودہ پتہ الفاح روڈ مستونگ کے نام سے لوکل جاری کر دیا ہے۔جسکی تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہے۔
آل پارٹیز کے رہنماوں نے کہا کہ مذکورہ جاری کردہ غیر قانونی لوکل کی کنسیلشن کے بارے میں سیاسی جماعتوں کی تشویش سے آگا کرنے کے باوجود موصوف نے ہمارے اس جائز مطالبے پر عمل در آمد کے بجائے با اثر شخصیات کی خوشنودی کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ کی حالیہ اس غیر قانونی کارنامہ کی سرانجام دہی سے یہ شکوک و شبات جنم لیتی ہے کہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹہ پر مختلف فیڈرل محکموں میں ضلع مستونگ کے744 ملازمین سے ابتداء میں 400 لوگوں کی لوکل ڈومسائل کی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔
لیکن بعد میں رفتہ رفتہ مزکورہ جعلی و بو گس لوکل ڈومسائل کی منسوخ ہونے والوں کی تعداد کو کم ظاہر کیا گیا۔انھوں نے کہا آل پارٹیز کو سخت تشویش اور خدشہ ہے کہ وفاقی ملازمین کی لوکل و ڈومسائل کی ویری فیکشن کی عمل میں بھی بڑے پیمانے پر سفارش اور دباو کو ملحوظ خاطر رکھ کر جنکی لوکل و ڈومسائل کو درست قرار دیا گیاکیونکہ ویری فیکشن اور تصدیقی عمل میں نہ تو لوکل سرٹیفکٹس کمیٹی کے ممبران اور نہ علاقے کی منتخب نمائندے کو شامل کیا گیا۔
اور نہ ہی سیاسی جماعتوں کے سربراہ کو کمیٹی کا حصہ بنایا گیا۔حتاکہ مزکورہ جعلی و بو گس لوکلز کی منسوخی کو پبلک کیا گیا۔انھوں نے مطالبہ کیا حالیہ دنوں جاری کردہ لوکل سرٹیفکٹس کو فلفور منسوخ کر کے فیڈرل ملازمین کی منسوخ ہونے والے اور تصدیق شدہ لوکل ڈومسائل سرٹفیکٹس کی تمام ریکارڈ کو پبلک کر کے سیاسی جماعتوں کے ساتھ شئیر کیا جائے۔
بصورت دیگر آل پارٹیز عوام کی حقوق پر ڈاکہ زنی پر کسی صورت خاماشی اختیار نہیں کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر کی ان غیر قانونی اقدامات کے خلاف جلد آل پارٹیز اجلاس طلب کر کے بھرپور احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔