|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے تحصیلدار صدر کوئٹہ کو متعلقہ محکمہ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

یہ حکم جمعرات کے روز بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے دیا عدالت نے تحصیلدار صدر کوئٹہ ضیاء سنجرانی اور ایک سیٹلمنٹ آفیسر کو اپنے متعلقہ محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈیپوٹیشن کا معیار ختم ہوا ہے لہٰذا وہ اپنے محکمہ کو رپورٹ کریںضیاء سنجرانی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے بھائی ہیں اور اس وقت تحصیلدار صدر کوئٹہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ضیاء سنجرانی ای ٹی پی بی میں ملازم ہے محکمہ محصولات کے ایک عہدیدار نے ضیاء سنجرانی کی ڈیپوٹیشن کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھاعدالت نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے دونوں افسران کو اپنے متعلقہ محکمہ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔