|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2021

خضدار: 8مارچ کو خواتین ڈے کے موقع پر باہر نکلنے والی خواتین مارچ میں گستاخانہ نعروں کے خلاف خضدار میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے نکالی گئی تھی، جس کی قیادت میر شہباز خان غلامانی کررہے تھے ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے، جن پر خواتین گستاخانہ مارچ کے خلاف نعرے درج تھے ۔

مظاہرین سے اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ خضدار کے سینئر نائب صدر اظہر تمرانی ، نائب صدر شہباز خان غلامانی ، پریس سیکریٹری عبیداللہ بلوچ حافظ جاوید رضوی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ8مارچ کو خواتین ڈے کے موقع پر خواتین مارچ کے نام پر جس طرح توہین رسالت کے مرتکب نعرے لگائے گئے ، اہانت آمیز تقاریرکئے گئے۔

اس کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے گستاخانہ عمل کے مرتکب خواتین کو قانون کے کٹھرے میں لایا جائے اور انہیں آئندہ اس طرح کی گستاخی سے روکا جائے ، انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یہاں اسلامی اقدار کی پاسداری کی جاتی ہے آئین پاکستان میں اسلامی اقدار کے تحفظ کویقینی بنائی جاتی ہے ۔

تاہم 8مارچ کو خواتین مارچ میں گستاخی کی گئی اور توہین آمیز نعرے لگائے گئے وہ قابل مذمت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ اس عمل کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس ملک میں مادر پدر کسی کو بھی اس طرح آزادی نہ دی جائے کہ جو مقدس ہستیوں کے خلاف بولیں اور گستاخی کا مرتکب ہوں ، تقدیس اسلام کا ہرصورت میں خیال رکھا جائے ۔ریلی میں ناصر تاج ، زبیراحمد ، شعیب شاہ ، عرفان عالم براہوئی ، حسیب الرحمن ، جنیداحمد ، رشید احمد ، ذاکر احمد ، نصراللہ ، جاوید احمد، فیصل تمرانی و دیگرریلی شریک رہے ۔