|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2021

خضدار: 04 مارچ 2021 کو بلوچستان حکومت کی جانب سے جھالاوان میڈیکل کالج، 300 بیڈڈ ہاسپیٹل اور وومن پولی ٹیکنیک منصوبوں کو ختم کرنے کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے ردعمل میں شفیق الرحمٰن ساسولی کی صدارت میں خضدار کے تمام سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونیئنز کا مشترکہ اجلاس منعقدہوا، ” سیو خضدار’زانسٹیٹیوٹ موومنٹ” کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کرکے کمیٹی تشکیل دی گئی۔

کمیٹی کو آئندہ سخت احتجاجی عمل مرتب کرنے کے حوالے سے زمہ داریاں سونپ دی گئی۔جھلاوان مییڈکل کالج خضدار و دیگر تعلیمی اداروں کے پروجیکٹس کو ختم کرنے اور رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کرکے اعلی حکام کو ڈرافٹ لکھنے کافیصلہ کیاگیا، 04 مارچ کو ہونے والے فیصلے کو مسترد کرکے 2018 میں ہائی کورٹ فیصلے کی وائِلیشن پر حکومت بلوچستان کیخلاف توہینِ عدالت کے تحت ایکشن لینے کا مطالبہ کیاگیا۔

اور مشترکہ اعلامیہ کے مطابق مطالبہ کیاگیاکہ حکومتِ بلوچستان منصوبہ پر عدالتی حکم کے تحت فوراً پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کرے۔ 500 ایکڑ پر مشتمل میڈیکل کمپلیکس میں 300 بستروں پرمشتمل ہسپتال کی تعمیر فوراً شروع کردے۔ میڈیکل کالج کے ہاسٹل اور رہائشی سہولیات کی تعمیر کو بھی فوری شروع کرے۔وویمن پولی ٹیکنیک کا بلڈنگ خالی کرکے جلد از جلد خواتین کے پولی ٹیکنیک کے کلاسز شروع کرے۔

مزیدبرآں کہ سکندریونیورسٹی، ایس بی کے پروجیکٹس کی فوری تکمیل کا مطالبہ کیاگیا۔ اجلاس نظامت کے فرائض بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ نے سرانجام دیئے۔ اجلاس کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی جس کی سعادت بی این پی کے ضلعی لیبر سیکرٹری علی احمد شاہوانی نے سرانجام دئیے۔ اجلاس کے مہمان خاص مولانا عنایت اللہ رودینی اور اعزازی مہمان ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ تھے۔

اجلاس سے بی این پی کے ضلعی صدر شفیق الرحمٰن ساسولی، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالحمید بلوچ، جمعیت علمائاسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹریو چیئرمین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی مولاناعنایت اللہ رودینی، بی این پی کے ضلعی سینئرنائب صدر سردارزادہ میرخلیل احمدموسیانی، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنما میرشیراحمدقمبرانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالمجید زہری، بابائے مزدور صابرحسین قلندرانی۔

پریس کلب کے صدر منیرنورگرگناڑی، چیئرمین عبداللہ شاہوانی،بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حفیظ بلوچ، بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ، جی ٹی اے چیئرمین میرعبدالحمید نتھوانی، مزدور اتحاد کے رہنما آغاذوالفقار شاہ، واپڈا ہائیڈرو یونین کے سب ڈویڑنل جنرل سیکرٹری عبدالستار موسیانی،انجمن معزوران اتحاد خضدار کے صدر مولابخش غلامانی، چیف آف جھلاوان سیاسی فورم کے رہنما ڈاکٹر حضوربخش زہری۔

پریس کلب کے چیئرمین عبداللہ شاہوانی، انفارمیشن سیکرٹری خورشید بلوچ، نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میراشرف علی مینگل، ضلعی رابطہ سیکرٹری ناصرکمال بلوچ، ریجنل سیکرٹری قلات ریجن امین بلوچ، عبدالطیف، بی این پی کے ضلعی نائب صدر نوراحمد میراجی، جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ، جوائنٹ سیکرٹری قادرشہزاد، انفارمیشن سیکرٹری عالم فراز مینگل، ضلعی لیبرسیکرٹری علی احمدشاہوانی،پروفیشنل سیکرٹری میرعمران مینگل۔

تحصیل صدر سفرخان مینگل،بی ایس او پجار کے رہنما بابل بلوچ، جی ٹی اے کے سینئرنائب صدر محمدرمضان زہری، فیصل زہری و دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگاںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جھالاوان میڈیکل کالج سمیت کسی بھی ادارے کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ خضدار دشمنی پر مبنی ہرعمل کے خلاف سیاسی مزاحمت کریں گے۔

آئندہ احتجاج سمیت دیگر سرگرمیوں کو طے کرنے کے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی میں بی این پی سے شفیق الرحمان ساسولی، عبدالنبی بلوچ، سفرخان مینگل، نیشنل پارٹی سے میراشرف علی مینگل، ناصر کمال بلوچ، عبدالوہاب غلامانی، جمعیت علمائاسلام سے مولانا عنایت اللہ رودینی، مولانا محمداسحاق، بشیراحمد عثمانی، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی سے شیراحمد قمبرانی، ثاقب بلوچ، نثاراحمد ابابکی، پی پی پی سے سجادزیب محمدحسنی، عبدالرحیم خدرانی، عبدالمجید زہری۔

بی این پی عوامی سے عمران میروانی، صدام بلوچ، جنیدمراد مینگل، جماعت اسلامی سے مولانا محمداسلم گزگی، مولانا امان مینگل، مولانا عبدالباسط مینگل، جمعیت علماء اسلام نظریاتی سے مولانا عبدالغفور کرخی، ریاض احمد شاہوانی، مولانا خدابخش لہڑی، پی ٹی آئی سے حاجی محبوب کرد، حاجی عبدالرسول قلندرانی، عبداللہ باجوئی رند، جھالاوان سیاسی فورم سے میرعبدالرحمٰن زہری، ڈاکٹر حضوربخش زہری، عبدالباسط۔

بی ایس او سے حفیظ بلوچ، فیصل بلوچ، بی ایس او پجار سے نادر بلوچ، بابل بلوچ، جی ٹی اے سے سلیم اللہ مینگل، عبدالحمید نتھوانی، واپڈا ہائیڈرو یونین سے عبدالمالک، عبدالستار موسیانی، پریس کلب سے منیرنور گرگناڑی، مولانا محمد صدیق مینگل، بابائے مزدور صابرحسین قلندرانی، مزدور اتحاد محمداسماعیل زہری، سے ذوالفقار شاہ، انجمن معزوران اتحاد سے مولابخش غلامانی شامل کرکے انھیں آئندہ دو روز میں حکمتِ عملی مرتب کرنے کی زمہ داری سونپ دی گئی۔