|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2021

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن کے جعلی نتائج کو پی ڈی ایم کسی صورت تسلیم نہیں کریگی پہلے سے تیار منصوبہ بندی کے تحت اس طرع کے نتیجے کی پہلی ہی ہم نے اپنے خدشے کا اظہار کردیا تھا انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل سینٹ ہال میں خفیہ کیمرے ہم نے پکڑے۔

اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ان کیمروں کی اخر کیا وجہ تھی وزیر اعظم کو اپنے ہی سینیٹرز پر شائد اعتماد نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ہمارے سینیٹرز کو فون بھی آتے رہے جسکا ریکارڈ موجود ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پشت پناہی کرانے والے ائین قانون اور جمہوریت کے ساتھ اچھا نہیں کررہے انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کو اہمیت دینے کے بجائے ڈائریکٹ سلیکشن سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو عالمی قوتوں کے ایماء پر انکی جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا جسکا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا 26 مارچ کو عوامی سمندر کے زریعے ہی تبدیلی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔

اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو سینٹ میں واضع باون اراکین کی حمایت حاصل تھی لیکن ہمارے اٹھ ووٹ کو مسترد کرنے کی سازش کی گئی ہم اعلٰی عدلیہ سے رجوع کرینگے اس سے قبل بھی چیئرمیں کے خلاف عدم اعتماد لانے پر ہماری واضع اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ وزیر اعظم کی جعلی حکومت کے خلاف تحریک میں شدت لائینگے اور عوام کو موجودہ آٹا اور چینی چور حکومت سے نجات دلا کر رہے گے ریاست مدینہ میں چوروں کیلئے الگ اور اپوزیشن کیلئے الگ قانون ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے احتساب کے نام پر حکومت کا پورا ٹبر چوروں پر مشتل ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلد اپنا لائیمہ عمل طے کرکے حکومت کو گھر روانہ کرنے پر غور کریگی۔