|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2021

کوئٹہ: محکمہ مواصلات وتعمیرات کے بر طرف ملازمین نے17مار چ کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔چیئر مین ملازمین عبد الحئی مینگل، ڈپٹی چیئر مین کا مران علیزئی، صدرعبد الباسط، جنرل سیکر ٹری زبیر احمد ، سیکر ٹری فنا نس ظہیر محمد شہی، سیکر ٹری اطلاعات ہا شم پٹھان سمیت دیگر نے علا متی بھوک ہڑتالی کیمپ کے 24ویں روز ملازمین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ خرگوش کی نیند سو رہی ہے ۔

انہیں کیا پتہ ملازمین کن مشکلات سے گزر رہے ہیں ،ملازمین کے گھروں میں 24دن سے فا قہ کشی بر قرار ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی پائی جا تی ہے انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے ہمیں بحال نہیں کیا تو بھوک افلاس کی وجہ سے ہما ری زندگیاںمفلوج ہو جائیں گی۔

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو گر ینڈ الائنس نے سی اینڈ ڈبلیو کے بر طرف ملازمین کی بر طر فی کے خلاف 17مارچ کو میٹروپو لیٹن کے سر سبزاہ سے ایک ریلی کی شکل میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھر نا دینے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ جب تک ہمیں بحال نہیں کر دیا جا تا تب تک ہم نہیں اٹھیں گے۔