|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2021

اسلام آباد/کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن کا اضافہ ہوا،سینیٹ آئینی لحاظ سے سب معتبر وبڑا ادارہ ،کیمرے لگانے جیسی حرکت سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے ،یوسف رضا گیلانی بڑی شخصیت ،اراکین قومی اسمبلی نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیکر آئی ایم ایف کو ہرایاہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاکہ اپوزیشن کو گیٹ سے باہر روکا جاتاہے پاکستان کی تاریخ میں آج ایک اور سیاہ دن کا اضافہ ہواہے پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہوئی ہے ،جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ صاف وشفاف انتخابات کی بات کی اور اس کی قائل ہے بدقسمتی یہ ہے کہ بعض طبقاتی حکومتیں نہیں چاہتیں ہم چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن پرامن ہوں۔

جن قوتوں یا اداروں کی جانب سے آج ایسی حرکت کی گئی ہے انہیں شرم آنی چاہیے پورے ادارے کو بدنام کیاگیاہے ،سینیٹ سیکرٹریٹ جو ملک میں آئین کے لحاظ سے معتبر اور بڑا ادارہ ہے ،اپوزیشن کو عددی اکثریت حاصل ہیں ،صاف انتخابات ہوں تو اپوزیشن کامیاب ہوگی ،انہوں نے کہاکہ ہر ایک کی اپنی کوشش ہوتی ہے جوڑ توڑ جاری رہتی ہے لیکن اس میں جعلی سازی ،دبائو ،لالچ نہ ہوں ،صاف شفاف الیکشن ہوں ۔

حکومتی امیدوار برائے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آئے اور کہاکہ ہمیں آپ سے ووٹ چاہئیں ہم نے انہیں عزت دی بھائی بندی میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے ہوتے رہتے ہیں ،جمعیت علماء اسلام کے تمام ووٹ اپوزیشن کوملے ہیں ،حافظ عبدالکریم کو فون آئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی والے کہتے ہیں جمعیت والے سیکولر ہیں اس لئے انہیں ووٹ دینا حرام ہے انہوں نے کہاکہ ہم ووٹ ہی نہیں کرینگے ،یوسف رضا گیلانی ایک شخصیت ہے ،حفیظ شیخ کانہ آگا نہ پیچھا ،اس کا ہار اس لئے بھی ضروری تھا کہ حفیظ شیخ کی ہار ایک طرح سے آئی ایم ایف کو ہار ہوئی ہے