|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2021

گوادر :خواتین ، معزوروں اور خواجہ سراؤں کو بااختیار بنانے کے لیئے ریاستی اداروں کو منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کیلئے بنیادی جمہوریت کے اداروں کے منتخب نماہندوں کا موثر کردارہونا چاہیں۔ ترقی خوبصورت عمارتوں سے نہیں خواتین کو ساتھ لیکر چلنے سے ہی ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان ،عورت فاؤنڈیشن اور جزبہ کے زیراہتمام گوادر پریس کلب میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین بی این پی کے تحصیل صدر و سابق تحصیل ناظم ماجد سھرابی ،جماعت اسلامی ضلع گوادر کے ناہب امیر سعید احمد بلوچ ، ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان کے ضلعی آفیسر دوستین قاضی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع گوادر کے صدر عثمان کلمتی ،پاکستان تحریک انصاف کے صوباہء رہنما غلام مصطفی رمضان ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاب مجید ، خواجہ سرا صنم بلوچ ، اقلیتی رہنما و سابق کونسلر بھی مراج راجپوت ،اسپیشل پرسن آرگناہزیشن بلوچستان کے صدر شکیل غریب ، بی این پی کے خواتین سکریٹری عارفہ عبداللہ نے کہاکہ معاشرے خواتین کی پچاس فیصد آبادی ہے۔

لیکن پارلیمنٹ سمیت بنیادی جمہوریتوں کے نظام لوکل باڈی جیسے اداروں میں 77 سال گزرنے کے باوجود خواتین ،اقلیتوں اور معزوروں کے نماہندگی سمیت ملازمتوں کے کوٹے پر آج عملدرآمد نہیں کیاگیا بلدیاتی اداروں اور پارلیمنٹ کے انتخابات میں معزوروں ، اقلیتوں خصوصا خواتین کو با اختیار بنانے کے لیئے ان کے کوٹے میں اضافہ کیا جانا ضروری ہے ان اداروں کے لئے منتخب ارکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کی نماہندگی کے لئے ان اداروں کی فورموں پر ان مطالبات اور ضروریات پر عملدرآمد کراہیں۔

اس موقع پر خطاب کے دوران اقلیتی اور خواجہ سرا کے نماہندوں کا کہنا تھا کہ معاشرے عام لوگوں سے ہمیں کوہء شکایات نہیں بلکہ ہمیں باعزت اور باوقار بنانے کے لیئے حکمرانوں کو اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کرنا ہوگی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ترقی خوبصورت عمارتوں اور کشادہ سڑکوں کا نام نہیں بلکہ ترقی کے لئیے مرد و خواتین کو برابری کی بنیاد پر شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔ جب تک عورت مرد کے قدم بہ قدم نہ چلے تو ترقی محال ہوگی۔ معاشرے میں عورت کا مقام واضع اور مقدس ہے۔ اگر خواتین کو ملکی نظام میں برابری کی بنیاد پر سیاسی و سماجی ترقی دی جائیتو معاشرہ ہر لحاظ سے متحرک ہوگا۔ این جی اوز کا کام معاشرے کو آگاہی فراہم کرناہے۔ اس پر عملدرآمد کرانا سیاسی جماعتوں بنیادی جمہوریتوں کے منتخب نماہندوں کی ہے۔ سیمینار میں اسٹیج سکریٹری کے فراہض نیشنل پارٹی کے رہنما حفیظ جعفر نے سرانجام دی۔