|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2021

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرکے فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے ۔

یہاں جاری اپنے ایک بیان میں امان اللہ کنرانی نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نظر انداز کروانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حال ہی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد آئندہ عام انتخابات میں بھی شکست واضح نظر آرہی ہے۔

الیکشن کمیشن کو عمران خان کو بلوچستان کے سینیٹ انتخابات میں کرپٹ پریکٹس کے الزامات پر طلب کرنا چاہیے اور ان سے بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں کرپٹ پریکٹس کے مرتکب افراد نے نام پوچھنے چاہئیں یا پھر قذف کے تحت کاروائی ہونی چاہیے ۔