چمن: پراناچمن ایکشن کمیٹی اوراساتذہ پرمشتمل وفدنے عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزی سے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف امورپرتفصیلی تبا دلہ خیال کیا گیا ۔گزشتہ روز پراناچمن ایکشن کمیٹی کیاراکین حاجی محمدانور، حاجی محمداسلم، عبدالخالق، محمدابراہیم، عبدالولی، ماماصمدخان ، مولوی اخترمحمد، ہیڈماسٹرطاہرمحمود اور حاجی نورعلی نوراچکزی نے رکن صوبائی اسمبلی اصغرخان اچکزی سے علاقائی مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔
ایکشن کمیٹی نے پراناچمن میں عوام کودرپیش اجتماعی مسائل سے اصغرخان اچکزئی کوآگاہ کیا ہائی اسکول پراناچمن سمیت صحت اورپینے کے صاف پانی کے مسائل پر غورکیاگیا جس پر اصغرخان اچکزئی نے وفدکومکمل تعاون اور درپش مسال حل کرنیکی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ علاقے کا ہربچہ سکول میں داخل ہواورہرگائوں میں تعلیم صحت اورپانی جیسے بنیادی سہولیات لوگوں کومیسرہوں ہائی اسکول پراناچمن کیلئے سائنس لیبارٹری اورچاردیواری کاکام ہوگیاہے۔
دوتین دن میں کام شروع ہوجائیگااورساتھ ہی اسکول کوہائیرسیکنڈری کادرجہ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کیلئے لوگوں کے تعاون کی اشدضرورت ہے لوگ ہراجتماعی کام میں تعاون کرنے کیلئے بڑھ چڑھ کرحصہ لے۔
تاکہ علاقہ ترقی کی طرف گامزن ہوجائے ہرچیزسے انا کامسئلہ نہ بنایاجائے وہ کام جومیرے بس میں ہوں وہ ضرور کرو گا کیونکہ ہماری پارٹی کامنشوربھی عدم تشدداورلوگوں کی خدمت کرناہے آخرمیں وفدنے اصغرخان اچکزی کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا