|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2021

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ جھوٹے وجھوٹ کا نظام جماعت اسلامی تبدیل کرکے حقیقی اسلامی نظام قائم کرکے ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیگی ظالم سرمایہ داروں وجھوٹے جاگیرداروں نے سیاست پرقبضہ کرکے اسے گھر کی جاگیر بنادیا ہے۔

جب تک صالح دین دار دیانت دار لوگ سامنے نہیں آئیں گے تبدیلی ممکن نہیں موجودہ حکومت نے عوام کو بہت امیدیں دی مگر کوئی بھی کارنانہ سرانجام نہیں دیاآج بلوچستان کے عوام کو پینے کا پانی نہیں مل رہا،مہنگائی وبے روزگاری کی وجہ سے عوام نان شبینہ کے محتاج بن گیے ہیں ہر طر ف مایوسی،دھوکہ اور پریشانی موجودہیں ان سب کا حل اسلامی نظام ہے۔

اور اسلامی نظام صرف جماعت اسلامی قائم کر سکتی ہے۔ہم چہروں کو نہیں نظام تبدیل کریں گے۔جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں کو مبارک بادپیش کرتے ہیں سب کو آزمانے کے بعد کوئی حقیقی سچی تبدیلی نہ دیکھ کر اب اسلامی تبدیلی کیلئے لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دیگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ کلی کتیر،کلی ملازئی کچلاک،آغاتاج محمد مرحوم کی رہائش گاہ ائر پورٹ روڈکوئٹہ میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ،مولانا عبدالکبیر شاکر،ڈاکٹر عطا الرحمان، امیر ضلع حافظ نورعلی ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی چا ہتی ہے غریب کی جھونپڑی میں رہنے والوں کے مسائل حل ہو ان کو بھی تعلیم وصحت کی سہولیات اور روزگار مل سکیں سیاست پر قابض لوگ ٹھیک نہیں۔

اگر یہ خود ٹھیک دیانت دار ہوتے تو مسائل کب کے حل ہوجاتے یہ لوگ صرف اپنی ذات تک مخلص ہیں ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ہم مصنوعی نہیں اصلی اسلامی تبدیلی لائیں گے بدقسمتی سے موجودہ حکومت میں نہ اہلیت اور نہ ہی صلاحیت ہے پی ڈی ایم کی نیت نہیں، دونوں کے نام مختلف، کام ایک ہے۔ نہ سابقہ حکومتوں کو عوام کی فکر تھی نہ موجودہ کو قوم سے کوئی ہمدردی ہے۔

پی ڈی ایم میں وہی لوگ ہیں جو کل حکمران تھے اور عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا ہے۔آج یہی اپوزیشن حکومت پر اعتراض کررہے ہیں جو کل حکومت میں تھے اور حکومت میں ہوتے ہوئے عوامی مسائل میں بدترین اضافہ کردیا۔ بلوچستان میں باربار مختلف خوشنما نعروں سے عوام کو دھوکہ دیا گیا مگر عوامی مسائل میں کمی کے بجائے روزافزوں اضافہ ہورہا ہے۔

سازش کے تحت عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔ جماعت اسلامی سیاسی، مالی، تعلیمی اور عدالتی نظام میں حقیقی تبدیلی کی خواہاں ہے تاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اسلامی نظام قائم ہوجائیں۔ہم نوجوانوں کو منظم کرکے ملک میں تبدیلی لائیں گے عوام الناس نوجوان اور علمائے کرام حقیقی تبدیلی اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ملک بھر میں عوام جوق درجوق جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں۔

انشا اللہ حقیقی اسلامی تبدیلی جماعت اسلامی لائیگی بلوچستان میں قدرتی وسائل کی بہتات کے باوجود 70 سے 80 فیصد عوام کو بنیادی سہولیات دستیاب نہیں۔ 19 لاکھ بچے شدید گرمی میں پنکھے جیسی سہولت سے محروم ہیں۔

آج بھی بلوچستان کے نوجوانوں کو انٹر نیٹ کی سہولت میسر نہیں بجلی وگیس کی سہولت اکثر علاقوں میں نہیں۔ملک کی طرح بلوچستان کے وسائل پربھی اشرافیہ قابض ہیں ان سے نجات جماعت اسلامی کا ساتھ دینے میں ہے۔