|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2021

کوئٹہ: نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ملک دشمن عناصر قوتیں ہیں جو سی پیک اور دیگر منصوبوں کو کامیاب دیکھنا نہیں چاہتے بلوچستان کے عوام محب وطن اور ملک کیلئے اپنے جانیں دینے کیلئے تیار ہیں بلوچستان حکومت مثبت سمت میں جارہی ہے وفاق میں بلوچستان کی نمائندگی ہونی چاہئے ۔

یہ بات انہوں نے ٹیلیفونک پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت پوری دنیا کیلئے ایک امتحان ہے کیونکہ دنیا کی تمام نظریں سی پیک اور گوادر پر ہے جس کی وجہ سے وہ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔

اور بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتی اور جان بوجھ کر امن امان کی صورتحال خراب کر اپنے مقاصدر حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے سریاب روڈ میں معصوم اور نہتے بچوں کی بہمیانہ قبل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ۔

کہا کہ ایسے واقعات ہمارے لیئے باعث شرم ہے کہ ہم گھروں میں جاکر بلوچستان کے رویات کو پامال کرتے معصوم اور نہتے بچوں کو قتل کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اس واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے سزادی جائے اگر انتظامیہ نے سست روی کا مظاہرہ کیا گیا تو اس پر ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔