|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2021

ڈیرہ مرادجمالی: نصیر آباد کے علاقے خان کوٹ پولیس تھانہ میں مسلح افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ پولیس کی گاڑی ہوا نکالنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر دو روز بعد نصیر آباد پولیس نے کھوئی ہوئی عزت کو بحال کرنے کے لئے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کے چھوٹے بھائی رضاعلی عمرانی شہزادہ خان سمیت دیگر نو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

تاہم ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ کیواضع احکامات کے باوجود خان کوٹ پولیس نامزد ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ہے خان کوٹ پولیس تھانہ کی پولیس کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ہے خان کوٹ پولیس کی جگ ہنسائی کے باوجود نہ تو ایس ایچ او معطل کیا گیا ہے اور نہ ہی پولیس موبائل میں موجود پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے ۔