کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے سریاب میں معصوم بچوں کے سفاکانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قتل ہونے والے بچوں کے قریبی رشتہ سے تعزیت اور یکجہتی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی شکیل نوید نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ پشتون معاشرے میں ایسے واقعات کا رونما ہونا انتہائی افسوسناک اور باعث تشویش ہے، انہوں نے کہاکہ حالیہ واقعے نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے لوگوں کو شدید غم اور قرب میں مبتلا کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے ایسے واقعات کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ معصوم بچوں کے سفاکانہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور اصل محرکات کو عوام کے سامنے لایا جائے۔