کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صو بائی حکومت وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیا دت میں پورے صوبے میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی عمل جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔
یہ پہلی حکومت ہے کہ پورے صوبے کو مساوی بنیادوں پر ساتھ لے کر چل رہی ہے۔صوبے میں ترقیاتی عمل جاری ہے امن اوامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بھی تمام تراقدامات کئے جارہے ہیں۔صوبے میںنوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے انقلابی بنیادوں پر عملدآمد جاری ہے صوبے میں تقریبا1850 سے زائد نوکریاں فراہم کی گئی ہیں۔صوبے میں خو شحالی اور امن وامان کوقائم رکھ کر ہی ترقیاتی عمل ممکن بنایا جا سکتاہے ۔
صوبے کے دور دراز اور پسماند ہ علاقوں کو بھی نظر انداز نہیںکیا جا رہا ہے اور برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کیا جارہے ہیں ۔ دوردراز علاقے پر توجہ دے کر ہی پورے صوبے کو ترقی دی جاسکتی ہے اور بڑے شہروں کی طرف رجحان کو کم کیا جاسکتا ہے۔
اور ترقی کے سفر کو مزید تیز تراور موثر بنایا جارہا ہے اس کے علاوہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔مختلف شاہراہوں کو پھولو ں اور مختلف انداز سے خو بصورت بنانے کا عمل جاری ہے ۔صوبائی حکومت کی کارکردگی نہایت تسلی بخش ہے اور حکومتی اقدامات کے اثرات بھی نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔