|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ اسلام آباد سے چوروں ڈکیتوں اور یہود و ہنود کے آلہ کار غلاموں کا قبضہ ختم کرکے دم لینگے حکمران کسی خوش فہمی میں نہ رہے لانگ مارچ ہر صورت ہوکررہے گی اپنی نااہلی کا ملبہ گزشتہ حکومتوں پر ڈال کر حکمران خود کو بری الذمہ نہ سمجھیں انکی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز جامعہ دارالھدا طورہوڑی ضلع ہنگو میں منعقدمنعقدہ سالانہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے رہنماوں اور مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ سو دنوں میں تبدیلی لانے کا دعوی کرنے والے سینکڑوں دن اقتدار میں رہنے کے بعد بھی ملبہ دوسروں پر ڈال کر راہ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

حکمران جماعت تین سال تک اقتدار میں رہ کر ملک و قوم کیلئے کچھ خاص کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نااہل حکمران اپنی نااہلی اور ناقص طرز حکمرانی کااعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔

انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت کے اپنے کارکن بھی اپنی جماعت کی ناقص کارکردگی سے نالاں ہے لانگ مارچ میں انکی جماعت کے کارکن اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دیں گے آج جمعہ ہے جمعیت علما اسلام کی ہو یا بے عمل مومن کی ہو یا پیپلز پارٹی جو پی ٹی ایم کی جتنی بھی نہیں مانتے ہیں مگر صاحب ان تمام اراکین پارلیمنٹ کے سامنے آنا شروع ہو جاتا ہے۔