کو ئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر اور کیسزمیں حالیہ اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام احتیاطتی تدابیر اپنا ئیں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کویقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ کرونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے عوام ایس اوپیز پر عمل پیرا ہوکر اپنے اور اپنے خاندان کی حفاظت کیلئے حکومتی اقدامات کاساتھ دیں۔
اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کے بڑ ھتے ہوئے کیسوں پر تشویش ہے۔صوبائی حکومت اس مرض پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے محکمہ صحت حکومت بلوچستان اور عالمی ادار ہ صحت کے رہنما اصولوں پر عمل پیراہو کر ہی کرونا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے صوبے میں کرونا کیسز سامنے آنے کی شرح میں اضافے سے معمو لات زندگی متاثرہ ہوسکتی ہے۔۔
گز شتہ کئی ماہ کی محنت سے صوبے میں کرونا کیسز میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن تیسری لہر آنے سے لوگٓوں کو پہلے کی طرح حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں کرونا کیسز پر مسلسل نگرانی رکھے ہوئے ہیں اس سلسلے میں صوبائی حکومت روزانہ کی بنیاد پر عوام میں احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہی مہم چل رہی ہے۔
اس کے علاؤہ ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کے بعد 60سال سے زائد العمر افراد کو ویکسینیشن کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بروقت اور سنجید ہ اقدامات کی وجہ سے کرونا کنٹرول میں ہے۔ اور اس کے خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ عوام حکومت کے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کرونا کو شکست دیں۔