|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2021

چمن: ایف آئی اے کا چمن پاسپورٹ آفس پر چھاپہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا چار افراد گرفتار مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق چمن پاسپورٹ آفس پر ایف آئی اے کی جانب سے چھاپہ ماراگیا۔

چھاپہ مارٹیم کی قیادت ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر زبیراحمد نے کی چھاپہ مارٹیم نے پاسپورٹ آفس میں دو افغانی باشندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جو اپنا پاسپورٹ بنوارہے تھے جن سے قومی شناختی کارڈ بھی برآمد کیاگیا۔

جبکہ آفس میں دو غیر متعلقہ افراد جوکام کررہے تھے ان کو بھی حراست میں لے لیاگیا چھاپہ مار ٹیم نے ایف آئی اے کا تمام متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا جس کی مکمل چھان بین کی جائے گی ایف آئی اے ٹیم کے چھاپہ کے وقت سیکورٹی کے فرائض پولیس ایس ایچ او مقصود احمد اور پولیس اہلکاروں نے سرانجام دی۔