کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میرعبدالرؤف رندنے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ بلوچستان کوسٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی کا قیام 1998ء میں ایک ایکٹ کے ذریعے عمل میں آیاہے اس اتھارٹی کے قیام کا مقصد ساحلی پٹی کو ایک مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے سیاحت اور دیگر مقاصد کیلئے ترقی دینا تھا لیکن گزشتہ ادوار حکومت میں اس ادارے کو مکمل طورپر نظراندازکردیاگیا۔
جس کی وجہ سے اس ادارے کی طرف نہ ہی ترقیاتی شعبے میں کوئی قابل ذکر کا رکردگی کا مظاہرہ کیا جاسکا اور نہ ہی انتظامی طورپر اس ادارے کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیا جاسکا،اس ادارے کے اپنے سروس رولز 20سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجودبھی نہ بن سکے جس کی وجہ سے ملازمین کا عرصہ دراز سے سروس میں قانونی پیچیدگیاں بھی انتظامیہ کے سامنے آتی رہیں اکثرملازمین کی طرف سے عدالتوں کا رخ کیا جاتارہاہے۔
مگر کسی بھی حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کو یہ کریڈٹ جاتاہے کہ اس دور میں نہ صرف محکمہ کے سروس رولز بلوچستان کو سٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی ایمپلائزسروس رولز 2021ء سروس رولز سب کمیٹی اور گورننگ باڈی سے منظور ہوگئے ہیں اور ضروری دفتری کاروائی کے بعد جلدہی نوٹیفائی ہوجائیں گے۔
جس سے ملازمین میں سالوں سے پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے گا اور ادارہ بھی مضبوط انتظامی بنیادوں پر کھڑا ہوسکے گا دوسری طرف ترقیاتی شعبے میں بھی اس دور حکومت میں ادارے کی طرف بھرپور توجہ دی گئی ہے اور اس وقت درج ذیل ترقیاتی کام زورشور سے جاری ہیں۔
جن میں ماسٹرپلاننگ برائے ساحلی پٹی،7 سیاحتی ریزورٹس کی تعمیر ساحلی پٹی پر،ساحلی پٹی پر 9مختلف مقامات پر Rest Areasکی تعمیر،آٹھ فلوٹنگ جیٹیز کی تعمیر، فش لینڈنگ سائٹس کی فزیبلٹی اسٹڈی Feasibility Study of Authorized Fish Landing Sites،ساحلی پٹی پر پانچ مقامات پر Beach Parksکی تعمیر،ساحلی پٹی پر مختلف قسم کے پودوں کی کاشت کا کام جاری ہیں مندرجہ بالا انتظامی اور ترقیاتی اقدامات کی وجہ سے نہ صرف اس ادارے کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ علاقے میں روزگار اور کاروبار کے حوالے سے بھی نمایاں پیش رفت ہوگی۔