|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2021

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے جاری کردہ ایک مذمتی بیان کے مطابق ڈاکٹروں کی بطور میڈیکل سپریٹنڈنٹس سے لیکر ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز تک تعیناتیاں حکومت وقت و بیوروکریسی کی جانب سے کی جاتی ہے۔

وہاں حکومت و بیوروکریسی کو مکمل طور پر بری الذمہ ٹھہراتے ہوئے ڈاکٹروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے اور انہیں مورد الزام ٹھہرانا سمجھ سے بالاتر ہے،ایک سازش کے تحت ڈاکٹروں پر الزامات کی بوچھاڑ اور ان کی کردار کشی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں بے بنیاد الزامات کا سہارا لیتے ہوئے کورونا وائرس جیسے عالمی وباء میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دن رات خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کے کردار پر کیچڑ اچھالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹروں کے وقار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹروں کی کردار کشی اور عزت نفس مجروح کرنے والے اس منظم گروہ کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے حقائق سامنے لائے جائیں۔